ورزش یا چہل قدمی،اچھی صحت کیلئے کونسا طریقہ اپنانا چاہئے،جدید تحقیق سامنے آ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب رپورٹ) محققین کے مطابق ہر ہفتے 15 ہزار قدم چلنے سے متعدد امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے، اگر آپ اچھی صحت کے خواہثمند ہیں اور خود کو امراض قلب ، موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ 2 جیسی بیماروں سے بچانا چاہتے ہیں تو چہل قدمی کو معمول بنا لیں۔
رپورٹ کے مطابق لندن اسکول آف اکنامکس کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش نہ کرنے والے افراد اگر چہل قدمی کو معمول بنا لیں تو ان کی اوسط عمر میں لگ بھگ ڈھائی سال کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ ہر ہفتے 15 ہزار قدم چلنے سے متعدد امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔اس تحقیق میں ایک لاکھ افراد کی صحت کا جائزہ 10 سال تک لیا گیا تھا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ اچھی صحت کیلئے روزانہ 10 ہزار قدم چلنے کی ضرورت نہیں،درحقیقت اس سے کم چلنے سے بھی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔اس عادت سے سب سے زیادہ فائدہ معمر افراد کی صحت کو ہوتا ہے، 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد چہل قدمی کو عادت بنا کر کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 52 فیصد تک کم کر سکتے ہیں، جبکہ 45 سے 65 سال کے افراد اس جسمانی سرگرمی سے موت کا خطرہ 38 فیصد تک کم کر سکتے ہیں۔
اس حوالے سے تحقیق کرنیوالوں نے بتایا کہ جسمانی سرگرمیوں سے موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے اور یہ دونوں عناصر امراض قلب اور دیگر امراض کا شکار بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریض ہر ہفتے 3 بار 5 ہزار قدم چل کر موت کا خطرہ 40 فیصد تک کم کر سکتے ہیں اور محض ایک دن 5 ہزار قدم چلنے سے بھی صحت بہتر ہوتی ہے۔اس سے پہلے ایک اور تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنے کے بعد باقی دن بیٹھ یا لیٹ کر گزارنے سے بھی امراض قلب اور قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 2200 قدموں کے بعد ہر اضافی قدم چلنے سے امراض قلب اور قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ سڈنی یونیورسٹی اور سدرن ڈنمارک یونیورسٹی کی ایک مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن بھر میں 10 ہزار قدم چلنا مختلف امراض اور موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ تیزرفتاری سے چلنا صحت کے لیے بہت زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
اس بارے میں تحقیق کے دوران 2013 سے 2015 کے دوران 78 ہزار سے زیادہ برطانوی شہریوں کی مانیٹرنگ وئیر ایبل ٹریکرز کے ذریعے کی گئی۔محققین نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنے سے دماغی تنزلی کا خطرہ 50 فیصدجبکہ دل کی شریانوں کے امراض اور کینسر کا خطرہ 30 سے 40 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنلز میں ایمپائرز کو ن ہونگے،اعلان کر دیا گیا