نجی و سرکاری تعلیمی ادارے4روزکیلئے بند

Mar 03, 2025 | 20:38:PM

Read more!

(زبیر اعوان) ایبٹ آباد گلیات میں شدید برف باری کے باعث  نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو4 روز کے لیے بندکردیاگیاہے۔ 

محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایبٹ آباد میں برف باری کے باعث یونین کونسل بیرنگلی،نگری بالا، نتھیا گلی،تاجوال پٹن کلاں  کوکمنگ، نملی میرا اور خیرا گلی کے سکولوں کو بند کر دیا گیا ۔ 

خیال رہے کہ مانسہرہ شہر اور گردونواح میں رات گئے سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ہزارہ ڈویژن کے اپر اضلاع جیسے بٹگرام، کوہستان اور تورغر میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے،وادی کاغان، شوگران اور ناران میں شدید برف باری ریکارڈ کی گئی  جس کے نتیجے میں ناران میں 3 فٹ، کاغان اور شوگران میں 2 فٹ تک برف پڑی، شدید برف باری کی وجہ سے شاہرہ کاغان سمیت مختلف رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں،اس کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہرہ قراقرم کو بھی شدید بارش کے باعث نہیں کھولا جا سکا جبکہ گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

دوسری جانب برف باری کے باعث گلیات جانے والے سیاحوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

مزیدخبریں