نوازشریف کی زیرصدارت کاشتکاروں سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

May 03, 2024 | 20:47:PM

(علی رامے)ماڈل ٹاؤن لاہور میں میاں نواز شریف کے زیر صدارت گندم کے کاشتکاروں پر ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
اجلاس میں مریم نواز ، صوبائی وزیر خوراک اور دیگر وزرا شریک تھے،پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کو فی من 500 روپے سبسڈی دینے کی سفارشات دی گئیں،محکمہ خوراک پنجاب نے 30 ارب روپے کی سبسڈی کا پلان حکومت کو پیش کیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ باردانہ لینے والے کاشتکاروں کو سبسڈی دینے پر اتفاق کیا گیا،جو کاشتکار سبسڈی کیلئے درخواست دے چکے ہیں ان کی فی من 500 روپے سبسڈی دی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فی من گندم پر سبسڈی صرف 12 ایکٹر کے کاشتکاروں کو ہی دینے کی سفارشات دی گئیں،پنجاب حکومت نے گندم کے کاشتکاروں کی مالی معاونت پر اصولی منظوری دے دی،پنجاب کابینہ کے اجلاس میں باقاعدہ سبسڈی پلان پر منظوری دی جائے گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آندھی، طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

مزیدخبریں