حنیف عباسی سے تلخ کلامی ، سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی تردید

May 03, 2024 | 21:11:PM

(اویس کیانی)سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی لیگی رہنما کے ساتھ  ٹی وی شو میں تلخ کلامی کی خبر پر  سابق  نگران وزیر اعظم بھی کھل کر بول پڑے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ رات مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی سے گلہ کیا کہ انہوں نے ایک ٹی وی شو میں گندم خریداری نہ ہونے کی ذمہ داری نگران حکومت پر ڈال دی جو کہ حقائق کے مطابق درست نہیں، انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ میڈیا میں اس بات چیت کو غلط انداز اور توڑ موڑ کر پیش کیا جارہا ہے جو کہ حقائق کے مطابق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی پارلیمان میں ان کے ساتھی ہیں اور آج بھی ان سے فون پر بات ہوئی ہے،سابق وزیر اعظم کہتے ہیں کہ حنیف عباسی کے ساتھ تلخ کلامی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوازشریف کو گردن اور کندھے میں درد کی شکایت، ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا

مزیدخبریں