(ویب ڈیسک)جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن پنجاب اویس لغاری کو ڈیرہ غازی خان کی اینٹی کرپشن عدالت نے کیس میں بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی اینٹی کرپشن عدالت نے اویس لغاری کے خلاف بطور چیئرمین فارسٹ کمپنی جنوبی پنجاب جنگلات کی زمین میں گھپلے کا الزام کے کیس کا فیصلہ سنایا۔
اینٹی کرپشن عدالت نے الزام ثابت نہ ہونے پر لیگی رہنما کو مقدمے سے بری کردیا،اویس لغاری کے وکیل یعقوب ڈیوا کے مطابق سابق وزیر پر مئی 2019 میں اینٹی کرپشن میں مقدمہ قائم کیا گیا تھا، ان پر محکمہ اینٹی کرپشن الزام ثابت نہ کرسکا جس پر عدالت نے انہیں بری کردیا۔
عدالت میں اویس لغاری کے وکیل یعقوب ڈیوا نے کہا کہ اویس لغاری 4 سال سے ضمانت پر تھے اور ان پر بے سروپا کیس سیاسی انتقام پرقائم کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا آئی ایم ایف کیساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
اویس لغاری کی بریت پر (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اویس لغاری ایک جھوٹے مقدمے میں ناحق سزا سے بری ہوئے، سچائی کا سورج طلوع ہوا اور جھوٹ مٹ گیا، الحمدللہ۔