ڈالر کے بعد یورو ، برطانوی پاؤنڈ اور ریال میں بھی اضافہ ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے سے برطانوی پاﺅنڈ، سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر284 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے پر پہنچ گیا،یورو بھی 2 روپے اضافے سے 302 روپے پر آگیا ،برطانوی پاؤنڈ 2 روپے اضافے سے 346.50 روپے پر آگیااماراتی درہم 50 پیسے مہنگا ہوکر 80.20 روپے پر جبکہ سعودی ریال 50 پیسے اضافے سے 76.50 روپے کا ہوگیا.
یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید مہنگا،ریٹ کہاں تک جا پہنچا؟