Nov 03, 2024 | 11:25:AM

امریکا میں الیکشن، گہما گہمی عروج پرپہنچ گئی،قبل از وقت ووٹنگ ، 7 کروڑ 36 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ ہوچکے

امریکا میں الیکشن، گہما گہمی عروج پرپہنچ گئی،قبل از وقت ووٹنگ ، 7 کروڑ 36 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ ہوچکے
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا میں صدارتی الیکشن کی گہما گہمی عروج پر،الیکشن کا حتمی مرحلہ 5 نومبر کو ہوگا ،ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کامیابی کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں،قبل ازوقت ووٹنگ میں سات کروڑ سے زائد شہری حق رائے دہی استعمال کر چکے۔سوئنگ اسٹیٹس کی اہم ریاست شمالی کیرولائنا میں ووٹر ٹرن آؤٹ پچپن فیصد رہا۔ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا میں اپنی جیت کا دعویٰ کر دیا۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ، بائیڈن انتظامیہ نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ صدر منتخب ہوا تو ملک سے مہنگائی ختم کر دوں گا۔ ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کہتی ہیں ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوئے تو ملک عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں صدارتی الیکشن کی گہما گہمی عروج پرپہنچ گئی ہے،قبل از وقت ووٹنگ میں 7 کروڑ 36 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ ہوچکے ۔کئی ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کملا ہیرس پر برتری حاصل ہے۔

ضرورپڑھیں:  یحییٰ سنوار کے بعد غزہ جنگ ختم ہو جائے گی ؟ 

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں امیدواروں میں محض ایک دو پوائنٹس کا فرق بتایا جارہا ہے،سات سوئنگ اسٹیٹس میں سے پانچ میں ٹرمپ کو جبکہ دو میں کملا ہیرس کو برتری حاصل ہے ۔ایریزونا، جارجیا، نیواڈا، شمالی کیرولائنا، پنسلوانیا میں ٹرمپ کو جبکہ مشی گن، وسکونسن میں کملا ہیرس آگے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق نیواڈا اور پنسلوینیا جیسی اہم ریاستوں میں دونوں امیدواروں کی جیت کا امکان برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدارتی انتخابات:ٹرمپ آگے ہیں یا کملا ؟ امریکی صدر کا انتخاب کیسے ہوگا؟