شاہ رخ خان کی قیمتی گھڑی،قیمت سن کرسب دنگ رہ جائیں گے
گھڑی کی قیمت اتنی ہے کہ بھارت کے مہنگے ترین شہر ممبئی میں 2 فلیٹ خریدے جاسکیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اپنے شاہانہ لائف اسٹائل کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں،وہ مہنگی گھڑیاں پہننے کابھی شوق رکھتے ہیں،ان کی ایک گھڑی کی قیمت جان کرلوگ دنگ رہ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے پاس مہنگی ترین گھڑیوں کی کولیکشن ہے،چند ہفتے قبل انہوں نے لوکارنو فلم فیسٹیول میں شرکت کی تو ان کی کلائی پرپہنی ہوئی گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رائل اوک پرپیچوئل کیلنڈر گھڑی ہے جس کا شمارمہنگی ترین گھڑیوں میں ہوتا ہے اور اس گھڑی کی قیمت اتنی ہے کہ بھارت کے مہنگے ترین شہر ممبئی میں 2 فلیٹ خریدے جاسکیں،یہ لگژری گھڑی لمیٹڈ ایڈیشن جیولری ہے جس کے صرف 25 شاہکاربنے ہیں اور اس کی قیمت 5 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا بھر سے 70 ہزار سے زائد افراد نے شادی کی پیشکش کی،وینا ملک
بالی وڈ کے سپراسٹار کی رائل اوک پرپیچوئل کیلنڈر گھڑی 18 کیرٹ سونے کے کیس اوربریسلٹ سے بنی ہے جسے 18 کیرٹ سفید سونے کے بیزل کے ساتھ بنایا گیا ہے،اس گھڑی میں نیلم کے کرسٹل بھی لگے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ تاریخ، فلکیاتی چاند، مہینہ، سال، رات اور دن بتاتی ہے اور اس میں ایک مستقل کیلنڈر بھی شامل ہے۔