کون کون سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

Nov 03, 2024 | 16:48:PM
 کون کون سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کون کون سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟  محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

سموگ کی شدت کے باعث لاہور میں ایک ہفتے کیلئے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،محکمہ ماحولیات اور اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے،نوٹیفیکیشن کے مطابق نرسری سے پانچویں جماعت تک اسکولز بند رہیں گے۔

ضرورپڑھیں:سموگ،پنجاب حکومت کا ایک ہفتہ سکول بند رکھنے کا اعلان،آلودگی پربھارت کو مذاکرات کی دعوت

محکمہ ماحولیات اور اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق 4 سے 9 نومبر تک لاہور کے تمام پرائمری تعلیمی ادارے بند رہیں گے،  نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور کے تمام نجی و سرکاری اسکولز پر ہوگا۔