قومی اسمبلی کا اجلاس طلب، 7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری

Nov 03, 2024 | 19:27:PM

(روزینہ علی) قومی اسمبلی کا اجلاس کل پیر کے دن  شام 4 بجے ہوگا،اجلاس کا7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا۔ 

قومی اسمبلی اجلاس کل (پیر ) کو شام 4 بجے طلب کرلیا گیا ہے اجلاس میں7 نکاتی ایجنڈے  پر بات چیت ہوگی ،7 نکاتی ایجنڈے میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس شامل ہے،وزیر قانون پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش کریں گے۔

اراکین نکتہ ہائے اعتراضات اور توجہ دلائو نوٹس پر مختلف امور پر اظہار خیال کریں گے،اجلاس میں 2 توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کئے جائیں گے،عالیہ کامران پی آئی اے کے طیاروں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی، رکن اسمبلی سحر کامران بھی ایک توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے برطانوی کاروباری وفد کی ملاقات،تجارتی تعلقات،سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

مزیدخبریں