پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

Oct 03, 2024 | 09:56:AM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
برطانوی برینٹ کے سودے 34 سینٹ بڑھ کر 73.90ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے ،امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 27 سینٹ بڑھ کر 70.10 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
مرکنٹائل ایکسچینج میں گیسولین کی فی گیلن قیمت 3 سینٹ بڑھ کر 1.99ڈالر ریکارڈکی گئی۔

قدرتی گیس کی قیمت 0.35فیصد کمی سے 2.88ڈالر فی ہزار کیوبک فٹ رہی ہے۔

 یاد رہے کہ 3 روز قبل وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی کرنے کی منظوری دی تھی،اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جس کے بعد نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آٹا مزید مہنگا، 20 کلو  تھیلے کی قیمت کتنی ہو گئی؟

 حکومت نے ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کی کمی کی تھی یوں نئی قیمت 246 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے،اعلامیے کے مطابق ایک لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے کی کمی کی گئی تھی، جس کے بعد نئی قیمت 154 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوئی ہے۔

 حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 3 پیسے کم کی تھی، جس کے بعد نئی قیمت 140 روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔