(24نیوز)پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان رہا۔
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 4 پیسے کم ہو گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کا بھاؤ 277 روپے ، 60 پیسے پر آ گیا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 622 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے ہنڈریڈ انڈیکس 82 ہزار589 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ
خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 81 ہزار 967 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔