اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کا مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے لاہور پولیس سے رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک) اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس نے مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے لاہور پولیس سے رابطہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع میں توڑ پھوڑ اور امن وامان کی صورت حال خراب کرنے والوں کی گرفتاریاں شروع کر دیں،لاہور پولیس ابتک نو مئی اور دیگر مقدمات میں مطلوب 67ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی اپرئشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق ٹریک میں کوئی بھی احتجاج پرامن نہیں رہا ،پولیس کو مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے کارروائی جاری ہے،کسی کو شہر میں توڑ پھوڑ اور امن خراب کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو
ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ سیف سٹی کیمروں سے بھی ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے مدد لی جائے گی۔