خریداروں کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آیاز رانا)سونا سینکڑوں روپے سستا ہو گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہو گئی۔
پاکستان جیولر جیمز اینڈ ایسوسیشن کے مطابق سونے کی قیمت میں فی تولہ 1100 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار400 روپے ہو گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخوں میں 11 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس قیمت 2642 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا تھا،600روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا2لاکھ 75ہز ا ر 500 روپے پرپہنچ گیا تھا۔