(سعیداحمد)پاکستان ریلوے نے جاز کیش کے ساتھ مل کر مسافروں کو نئی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق اس سہولت کے تحت مسافر اپنے آن لائن ایپ جاز کیش سے ریلوے کی ٹکٹ خرید سکے گے، مسافر پہلے ٹکٹ خریدیں اور پیسے بعد میں دیں" پالیسی کے تحت ٹکٹیں لے سکیں گئے۔
جازکیش صارف ایک وقت میں 20ہزار روپے تک کی ٹکٹیں خرید سکے گا، صارف ٹکٹوں کے پیسے 3 ماہ تک جازکیش کو ہی جمع کروائے گا۔
ذرائع کے مطابق نجی کمپنی کی آفر کے بعد ریلوے حکام نے بھی منصوبے کی تکمیل کے لیے کام شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ