سپریم کورٹ کا فیصلہ ترامیم لانے والوں کیلئے راہیں ہموار کردیگا،سلمان اکرم راجہ 

Oct 03, 2024 | 18:08:PM

 (طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن  ہے،آج کا فیصلہ پاکستان کی آئین کے خلاف آیا ہے،پی ٹی آئی کے سیٹ انکو کو دینے کا فیصلہ آیا ہے جنہیں پاکستان کی عوام نے نامنظور کیا تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ پاکستان ایک بنیادی نقطہ کے اوپر ہے ،عوام کو بولنے اوراظہار خیال کرنے کا نقطہ ہے،آج کا فیصلہ آرٹیکل 8 کی بھی خلاف ورزی ہے،آج کے بعد یہ ترامیم ہو جاتی ہے تو جو کچھ ملک میں ہو رہا ہے سب آئینی ہو جائے گا،اس ترامیم کے بعد لوگوں کو اٹھا کر جیل میں ڈال دیا جائے گا اور سالہ سال ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہو گا۔

ان کاکہناتھا کہ یہ ریاست آج کس طرف جا رہی ہے ایک تشویش ناک صورتحال ہے،نیشنل سکیورٹی کے نام پر آج سے اس ملک میں لوگوں کو اٹھایا جائے گا،آج کا یہ فیصلہ راہیں ہموار کر دے کا ترامیم لانے والوں کے لئے۔

یہ بھی پڑھیں:چھٹی کا اعلان

مزیدخبریں