بلاول بھٹو سے آکسفورڈ یونین کے سابق صدر کی ملاقات، فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن پر تبادلہ خیال

Oct 03, 2024 | 18:45:PM

(24 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ز رداری نے آکسفورڈ یونین کے سابق صدر الیکس جسٹ سے ملاقات کی جس میں فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں سابق وزیرِ خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آکسفورڈ یونی ورسٹی یونین کے سابق صدر اور برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما الیکس جسٹ سے اہم ملاقات کی، اس موقع پر فارورڈ گلوبل کے ڈائریکٹر الیکس جسٹ کے ہمراہ انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹی ٹیوٹ کی ریذیڈنٹ پروگرام ڈائریکٹر نرگس خان بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’غیر ملکی وفود کی آمد پر احتجاج ملکی مفاد کے خلاف ہے‘‘ وزیر داخلہ نے خبردار کر دیا

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور معزز مہمانوں کے درمیان دورِ حاضر میں فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن کے بڑھتے چیلنجز اور ان کے مقابلے کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ڈیجیٹل خیبرپختونخوا کے سربراہ آصف اللہ خان اور پی پی پی سینٹرل الیکشن سیل کے کوآرڈینیٹر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں