(وقاص عظیم) حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لیے دیت کی رقم میں 13 لاکھ 46 ہزار 53 روپے کا اضافہ کر دیا، وزارت خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال دیت کی رقم 81 لاکھ 3 ہزار 955 روپے مقرر کی گئی ہے، جو 30 ہزار 630 گرام چاندی کی مالیت کے برابر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کتنا اضافہ ہوا؟ جان کر آپ بھی دنگ ہو جائیں
واضح رہے کہ گزشتہ برس دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے تھی جس میں اس سال نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔