ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا اڈیالہ جیل کے باہر انوکھا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) خیبرپختونخوا کے ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا انوکھا احتجاج، اساتذہ اپنا حق لینے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے۔
ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کیا، احتجاج میں شرکت کے لئے اساتذہ کے قافلے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے۔
صدر ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں اساتذہ سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے، خیبرپختونخوا کے اساتذہ کا دھرنا اڈیالہ میں ہی جاری رہے گا، اساتذہ کے پنشن کو غیر قانونی طور پر ختم کرانا کسی صورت منظور نہیں، ایڈہاک اساتذہ کو ریگولر کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جی پی فنڈ اور کنٹری بیوٹری پروویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
عطاء الرحمان نے مزید کہا کہ سی پی فنڈ کا غیر قانونی نفاذ نامنظور ہے، پراپر چینل پر جانے والے ملازمین کی پنشن خاتمہ اور تنخواہوں سے غیر قانونی کٹوتیاں برداشت نہیں۔