(اشرف خان) آئی ایم ایف سے 1 ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر موصول ہونے کے بعد ملکی زرِ مبادلہ ذخائر میں واضح اضافہ ہو گیا، سٹیٹ بینک نے اعدادوشمار بھی جاری کر دیئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 ارب 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 10 ارب 70 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر5.80 کروڑ ڈالر کمی سے 5.28 ارب ڈالر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: جی پی فنڈ اور کنٹری بیوٹری پروویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
سٹیٹ کا مزید کہنا ہے کہ ملکی مجموعی ذخائر 1.10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، ملکی مجموعی زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 15 ارب 98 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔