ای سی سی ؛وزارت دفاع کیلئے45 ارب کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دیدی،رقم دفاعی امور کی خدمات پر خرچ کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا،وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے اے این ایف ملازمین کے سپیشل الاؤئنس میں اضافہ کی منظوری دیدی،مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی ریبیز ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی،ای سی سی نے اینٹی ریبیز ویکسین 891 سے بڑھا 1980 روپے کرنے کی منظوری دیدی۔
اجلاس میں باکو میں ہونے والی کوپ 29 کی ضروریات کیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی، سیف گیمز کے انعقاد کیلئے 40 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری موخر کر دی گئی،ای سی سی نے مزید جامع پلان کے ساتھ گرانٹ کی سمری دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی