190ملین پاؤنڈ کیس؛ وکیل صفائی کی نیب کے گواہ پر جرح مکمل نہ ہو سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)190ملین پاؤنڈ کیس میں وکیل صفائی کی نیب کے گواہ پر جرح مکمل نہ ہو سکی، کیس کی سماعت 5اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا،ملزمان کی جانب سے وکیل صفائی عثمان ریاض گل اور ظہیر عباس چودھری عدالت پیش ہوئے ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نیب لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ،ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانانے اڈیالہ جیل میں کی۔
سماعت کے دوران وکیل صفائی نے مسلسل4 گھنٹے نیب کے گواہ پر جرح کی،وکلا صفائی کی نیب کے گواہ پر جرح 32ویں سماعت پر بھی مکمل نہ ہو سکی، عدالت کی جانب سے سماعت ہفتہ5اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی،5اکتوبر کو بھی وکیل صفائی نیب کے آخری گواہ پر جرح جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان