اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں درخواست ضمانت کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سے آئے لوگوں کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج، عمران خان کیخلاف نعرے بازی
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے سپیشل کورٹ سنٹرل سے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔