اداکار طاہر انجم کی علی امین گنڈاپور کی ٹنڈ کرنے کی دھمکی 

Oct 03, 2024 | 22:52:PM
اداکار طاہر انجم کی علی امین گنڈاپور کی ٹنڈ کرنے کی دھمکی 
کیپشن: اداکار طاہر انجم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)اداکار طاہر انجم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ٹنڈ کرنے کی دھمکی دے دی۔

اداکار طاہر انجم نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے بال کاٹنے والی مشین بھی لے لی ہے ،ان کاکہناتھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف جو باتیں کیں اس پر یہ میرا رد عمل ہے ۔علی امین گنڈا پور نے مریم نواز کے بارے میں نازیبا گفتگو کی تھی ، علی امین گنڈا پور جب بھی پنجاب آئیں گے ان کی ٹنڈ کردیں گے ، اداکار نے کہاکہ علی امین گنڈا پور تم شکل ، زلفوں اور آواز سے وزیراعلیٰ نہیں لگتے ۔

یہ بھی پڑھیں:چھٹی کا اعلان