روڈا کے منصوبوں میں نئی جان، وزیر اعلیٰ پنجاب کا بین الاقوامی اشتراک کا فیصلہ

Oct 03, 2024 | 23:33:PM

(24 نیوز) راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منصوبوں میں نئی جان آ گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں بین الاقوامی اشتراک کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے منصوبوں سے متعلق ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، سینئر وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اجلاس میں روڈا کے جاری پراجیکٹس اور ان کی تکمیل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں روڈا کی اراضی پر تجاوزات روکنے کے لیے سپیشل پولیس فورس قائم کرنے کی منظوری دی گئی اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکم دیا کہ روڈا ایریا میں غیر قانونی خرید و فروخت کو سختی سے روکا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روڈا پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے چین اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے اشتراک کیا جائے گا تاکہ ان منصوبوں کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا سکے، بین الاقوامی سطح کے ’ٹوئن سٹی‘ پروجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازکاویژن سموگ لیس پنجاب،صوبہ بھر میں آپریشن کلین اپ

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو اجلاس کے دوران آگاہ کیا گیا کہ روڈا میں فاریسٹ ایریا کو 20 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کے منصوبے پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے، اجلاس میں روڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے تفصیلی بریفنگ دی اور جاری منصوبوں کی تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالی۔

دوسری جانب شرکاء نے اجلاس کے فیصلوں کو سراہا اور منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔

مزیدخبریں