لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار 

Sep 03, 2024 | 00:01:AM
لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) لاہور کے مختلف علاقوں میںموسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،محکمہ موسمیات نے 24گھنٹوں میں مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ 

لاہور کے مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،لبرٹی اور اطراف میں بارش،مال روڈ اور گردونواح میں بارش ہوئی، اس کے علاوہ نشترٹاؤن اور گلبرگ میں بھی موسلادھار بارش ہورہی ہے ،ٹاون شپ، کھوٹ لکھپت اور گرین ٹاؤن سمیت متعدد مقامات پر موسلادھار بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ، بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے جس کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران صبح کے اوقات میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:اگلے 24گھنٹے موسلا دھار بارش کی پیشگوئی