بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Sep 03, 2024 | 09:19:AM
بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور بالائی/جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور وسطی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ،مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، ساہیوال، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، ملتان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور،کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقے ترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، کرم، ہنگو،کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چاروں ہی اوور میڈن، ہانگ کانگ کے گیند باز نے ٹی 20 میں نئی تاریخ رقم کر دی

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی،کوہلو، سبی، کوئٹہ، چمن، پشین، زیارت، قلات، خضدار اور آواران میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سکھر، گھوٹکی، شکار پور، کشمور، دادو، کراچی، ٹھٹہ، تھر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی، میر پور خاص اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے،محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔