طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے اپنے سسرال"جلسہ" پہنچ گئیں

اداکارہ اور ان کی بیٹی آرادھیا نے گھرکے باہر موجود فوٹوگرافرز کو دیکھ کر کوئی رسپانس دیا نہ ہی ہاتھ ہلایا

Sep 03, 2024 | 14:58:PM
طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے اپنے سسرال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اوراداکار ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہوں کے درمیان اداکارہ اپنے سسرال پہنچ گئیں۔

 ایشوریا رائے کی امیتابھ بچن کے گھر جس کا نام " جلسہ" ہے آمد کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایشوریا کی ویڈیو گزشتہ روز کی ہے جس میں ایشوریا کو گرین سوٹ اور آرادھیا کو اسکول کے یونیفارم میں دیکھا گیا۔ اداکارہ اور ان کی بیٹی آرادھیا نے گھرکے باہر موجود فوٹوگرافرز کو دیکھ کر کوئی رسپانس نہیں دیا اور نہ ہی ہاتھ ہلایا۔

یہ بھی پڑھیں:"بچھڑنابھی ضروری تھا"راحت فتح علی خان کے گانےکا نیااعزاز

 واضح رہے کہ  ابھیشیک بچن  اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی اور ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کررہی ہیں،امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے بھی اَن فالو  کردیا تھا۔