محنت رنگ لاتی ہے ,شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری نہیں ،سونیاحسین

انڈسٹری میں فیورٹ ازم ضرورلیکن مجھے نہیں لگتا کہ اقربا پروری جیسی کوئی چیز ہے

Sep 03, 2024 | 15:19:PM
 محنت رنگ لاتی ہے ,شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری نہیں ،سونیاحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ سونیا حسین نے شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری جیسے عوامل کی موجودگی سے انکار کر دیا۔

اداکارہ سونیاحسین کوحال ہی میں اداکارہ و میزبان اشنا شاہ کے پروگرام میں دیکھا گیا جس میں انہوں نے بیشتر فن کاروں کی جانب سے کام نہ ملنے یا پھر لیڈ رول نہ ملنے کی شکایات کو بے سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں فیورٹ ازم ضرور ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ انڈسٹری میں اقربا پروری جیسی کوئی چیز ہے، یا پھر صرف گورے رنگ کو فوقیت دی جاتی ہے بلکہ جو کام کرنا جانتا ہے وہ اپنی جگہ اپنے کام کی بنیاد پر بنا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے اپنے سسرال"جلسہ" پہنچ گئیں

اداکارہ نے مزید کہاکہ لوگ صرف بہانے بناتے ہیں کہ کام نہیں مل رہا، انڈسٹری میں اقرباپروری کی بنیاد پر کام دیا جاتا ہے یا پھر صرف گورے رنگ کو ترجیح دی جاتی ہے۔

سونیا حسین نے اس بات پر زور دیا کہ محنت بالآخر رنگ لاتی ہے ،نئے آنے والےبہانے بنانے سے گریز کریں اور سخت محنت پر توجہ دیں۔