رواں ماہ پاکستان کیلئے اچھی خبر آئے گی:فیصل واوڈا

Sep 03, 2024 | 18:29:PM
 رواں ماہ پاکستان کیلئے اچھی خبر آئے گی:فیصل واوڈا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ رواں ماہ پاکستان کیلئے کئی برس بعد اچھی خبر آئے گی،آرمی چیف کے اپنے ہی ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کے سبب پاکستان کو اب ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ”ایکس“ پر جاری ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کاوش اور ایس آئی ایف سی کے تحت یہ خوش خبری ستمبر میں متوقع ہے،انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے اپنے ہی ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کے سبب پاکستان کو اب ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا،فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ کاش ہمارے سیاسی لیڈرز اور آئینی و قانونی کرسیوں پر بیٹھنے والے ایسا پہلے کرلیتے تو آج پاکستان ترقی کرکے کہاں سے کہاں پہنچ جاتا۔

 یہ بھی پڑھیں: سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عمران منیار مستعفی