پاکستان کا تجارتی خسارہ 11 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک کی معیشیت کیلئے اچھی خبریں آنے شروع ہوگئیں ہے،ملک کا تجارتی خسارہ 11 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا۔
ادارہ شماریات سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ ملک میں معیشیت کا پہیہ چلتے ہوئے سال 2024 میں سب سے کم تجارتی خسارے کا سامنا ہوا، اگست 2024 میں تجارتی خسارہ 20.5 فیصد کمی سے 1 ارب 68 کروڑ ڈالر رہ گیا،یہی تجارتی خسارہ اگست 2023 میں 2 ارب 11 کروڑ ڈالر تھا، اگست 23 کے مقابلے اگست 24 میں برآمدات 15.9 فیصد اضافے سے 2 ارب 74 کروڑ ڈالر رہی، اگست 23 کے مقابلے اگست 24 میں درآمدات 1.3 فیصد کمی سے 4.41 ارب ڈالر رہی، اگست کے مہینے میں برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی تجارتی خسارے میں کمی کی وجہ بنی۔
رواں مالی سال 2 ماہ میں برآمدات 14 فیصد اضافے سے 5.05 ارب ڈالر رہی ،رواں مالی سال 2 ماہ میں درآمدات 5.7 فیصد اضافے سے 8.62 ارب ڈالر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: رواں ماہ پاکستان کیلئے اچھی خبر آئے گی:فیصل واوڈا