مشہور کمپنی نےگاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا

Sep 03, 2024 | 19:46:PM
مشہور کمپنی نےگاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مشہور کار بنانے والی کمپنی ہنڈائی نشاط نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا ہے ،کمپنی کے مطابق ایلانٹرا، سوناٹا، ٹوسان اور پورٹر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں میں  ایلانٹرا 2000 سی سی کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا گیاہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 71 لاکھ 80 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 69 لاکھ 30 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی،ہنڈائی ٹوسان(Tucson) کی نئی قیمتوں میں ٹوسان جی ایل ایس FWD کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت 73 لاکھ 15 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ٹوسان جی ایل ایس AWD پہلے80 لاکھ 30 ہزار روپے میں دستیاب تھی جس کی قیمت اڑھائی لاکھ روپے بڑھا کر 82 لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ،ٹوسان الٹی میٹ AWD کی قیمت میں بھی اڑھائی لاکھ روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 89 لاکھ 9 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

 کمپنی کے مطابق سوناٹا 2000 سی سی کی قیمت میں بھی اڑھائی لاکھ روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد گاڑی ایک کروڑ 2 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 99لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب تھی ،سوناٹا 2500 سی سی کی پرانی قیمت ایک کروڑ 9 لاکھ 30 ہزا ر روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 12 لاکھ 5 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا تجارتی خسارہ 11 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا