(حاشراحسن)بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہاہے کہ عمران خان سے ملاقات میں مخصوص نشستوں کے کیس سے متعلق بھی گفتگو ہوئی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مخصوص نشستوں کا فیصلہ جلد آنا چاہئے۔
اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے علی اعجاز بٹر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج بانی پی ٹی آئی سے مختلف کیسز بارے گفتگو ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ میں جو درخواست ملٹری کورٹس کے حوالے سے دی گئی آج اس پر بات ہوئی۔ہماری درخواست تھی کل ہی ہماری درخواست کی سماعت ہو۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ہماری درخواست پر اعتراضات لگائے گئے۔
انتظار پنجوتھہ کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اس زیادہ اہم کچھ نہیں ایک سابق وزیر اعظم کو ملٹری کورٹ لے جایا جارہا ہے۔القادر ٹرسٹ کیس کے بارے بھی گفتگو ہوئی ہے۔مخصوص نشستوں کے کیس سے متعلق بھی گفتگو ہوئی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مخصوص نشستوں کا فیصلہ جلد آنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو خدشہ ہے انہیں ملٹری کورٹس کے جایا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کس طرح ایک مقبول جماعت کے سربراہ کو ملٹری کورٹ لے جایا جاسکتا ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے کسی سویلین کا کیس ملٹری کورٹ کس طرح لے جایا جاسکتا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے نیب ترامیم کا فیصلہ بھی جلد سنایا جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی ایک بار پھر گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی