کوٹ ادو : اعتکاف میں بیٹھے کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی،ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کوٹ ادو میں اعتکاف کے لئے بیٹھے کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوس ناک واقع پیش آیا، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں اعتکاف میں بیٹھے 13 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کا واقع پیش آیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعہ کا ملزم ملتان میں رشتےداروں کےگھر چھپا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امن دشمنوں کا وار چل گیا
متاثرہ بچےنے پولیس کوبیان دیاکہ ملزم نے اعتکاف کے دوران اپنے بستر میں لے جاکراس سےبدفعلی کی، ملزم نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا جس کی وجہ وہ شور نہ مچاسکا۔
واضح رہے کہ اعتکاف میں بیٹھے 28 سالہ شخص نے اعتکاف میں ہی بیٹھے 13 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کانشانہ بنایا تھا، متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔