برآمدات بڑھانے کیلئے خام مال پر ڈیوٹی ختم کرنا ہو گی ،وزیر تجارت جام کمال

Apr 04, 2024 | 19:13:PM

This browser does not support the video element.

(وقاص عظیم )وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ  ملکی برآمدات  بڑھانے کیلئے خام مال پر ڈیوٹی ختم کرنا ہو گی جبکہ درآمد پر ٹیکس انتہائی کم رکھنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق  پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے  سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور موجودہ وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام چھوٹے بڑے کاروباری اورسرمایہ داروں کے لیے سہولت پیدا کرنا ہوتا ہے،کوشش کر رہے ہیں کہ برآمدات بڑھانے کے لیے خام مال پر ڈیوٹی ختم اور درآمدی پر کم کی جائے۔ 
وزیر تجارت نے مزید کہا کہ اگر بجلی کی قیمت 15 سینٹ ہوگی تو برآمدات کیسے بڑھائیں گے،انہوں نے مزید کہا وزیراعظم ملکی معیشت سے متعلق مسلسل اجلاس کر رہے ہیں،
ماضی میں جو کچھ ہوا اس کو بھول جائیں اب ہمارے  پاس اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں کہ  کاروباری برادری کا اعتماد بحال کیا جائےاورمسائل کا ٹھوس حل تلاش کرے ،پاکستان کی برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کی جائے گی اور سرمایہ داروں کے لیے اعتماد کی فضا قائم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :جرمن پولیس کا وردیاں نہ ملنے پر انوکھا احتجاج، بنا پتلون کے ہی ڈیوٹی سر انجام دینے لگے

مزیدخبریں