زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 87 لاکھ ڈالرز کی کمی

Apr 04, 2024 | 19:36:PM

(24نیوز)سٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں ، جن کے مطابق گزشتہ ہفتہ میں ملکی ذخائرمیں 4 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی  آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک ذخائر 1 کروڑ 85 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 8 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں کمی آئی ہے، ، کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 6 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کمی کے ساتھ  5 ارب 34 کروڑ ڈالر رہ گئے، جس کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، اس طرح ملکی زرمبادلہ کا مجموعی ذخیرہ 4 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی سے 13 ارب 38 کروڑ ڈالر رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ججز پر دباؤ کیوں ڈالا گیا؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

مزیدخبریں