بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار منوج کمار87سال کی عمرمیں چل بسے

1937ء کوایبٹ آباد میں پیدا ہوئے،نام ہری کرشنن گوسوامی تھا، 1957میں بالی ووڈ کاحصہ بنے

Apr 04, 2025 | 09:56:AM

ویب ڈیسک(بالی ووڈ کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پورب پچھم اور کرانتی جیسی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور اداکار منوج کمار کو ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں دل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے جمعہ کی صبح 3:30 بجے ان کا انتقال ہوگیا۔

ہسپتال کی طرف سے جاری کردہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کے مطابق موت کی ثانوی وجہ جگر کی خرابی تھی۔

 بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر لیجنڈری اداکار اور فلم ساز کی موت کی خبر شیئر کی،انہوں نے سینئر اداکار کے ساتھ دو تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا"لیجنڈری اداکار اور فلم ساز شری منوج کمار جی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے، وہ ہندوستانی سنیما کے ایک آئکن تھے، جنہیں خاص طور پر ان کے حب الوطنی کے جذبے کے لیے یاد کیا جاتا تھا، جس کی عکاسی ان کی فلموں میں بھی ہوتی تھی۔ منوج جی کے کاموں نے قومی فخر اور عزم کا جذبہ جگایا اور نسلوں کو متاثر کرتے رہیں گے، میرے خیالات اس گھڑی میں ان کے خاندان اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔"

منوج کمار کے بیٹے کنال گوسوامی نے بھارتی میڈیا  کو بتایا کہ ان کے والد طویل عرصے سے صحت کے مسائل سے لڑ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اورنازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مناہل ملک کاردعمل آگیا

یاد رہے کہ منوج کمار 1937ء کوایبٹ آباد میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا نام ہری کرشنن گوسوامی تھا،انہوں نے 1957 میں فلم "فیشن"کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھاجس کے بعد انہیں کانچ کی گڑیا (1961) میں رول ملا جہاں انہوں نے سعیدہ خان کے ساتھ اداکاری کی۔ اپکار (1967)، پورب اور پچھم (1970) اور کرانتی (1981) جیسی حب الوطنی پر مبنی فلموں میں ان کے کرداروں نے انہیں "بھارت کمار" کا لقب دیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے شور (1972) میں اداکاری کرنے کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری بھی کی تھی۔

مزیدخبریں