اداکارہ انمول بلوچ نے شادی کرلی؟ ندا یاسر نے نئی بحث چھیڑ دی

Apr 04, 2025 | 12:15:PM
اداکارہ انمول بلوچ نے شادی کرلی؟ ندا یاسر نے نئی بحث چھیڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف میزبان ندا یاسر نے اپنے حالیہ شو کے دوران نوبیاہتا شادی شدہ فنکار جوڑوں کی فہرست میں انمول بلوچ کا نام بھی شامل کر دیا۔

معروف اداکارہ سارہ خان اور ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے عید سپیشل شو میں بطورمہمان شرکت کی،اس موقع پرسارہ خان اور فلک شبیر نے انڈسٹری کے حال ہی میں شادی کا لڈو کھانے والے جوڑوں کو نئی زندگی کی شروعات پرمبارک باد دی۔

فلک شبیر نے کہا کہ شوبز کی جو نوبیاہتا جوڑیاں ہیں ان میں کبریٰ اور گوہر، ماورا اور امیر شامل ہیں، اس موقع پر ندا یاسر نے فلک شبیر کی بات کاٹتے ہوئے انمول بلوچ کا نام بھی حالیہ شادی کرنے والے جوڑوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔

اس پر فلک شبیر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جی آپ سب کو بہت بہت شادی مبارک ہو۔

 ندا یاسر کے شادی شدہ جوڑوں میں انمول بلوچ کا نام لینے اورفلک شبیر کے مبارک باد دینے پر اداکارہ کے مداح تذبذب کا شکار نظر آ رہے ہیں کہ آیا اداکارہ نے چپکے سے شادی کر لی یا وہ شادی کرنے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:احدرضا میر سے شادی: دنانیرمبین نے خاموشی توڑ دی

واضح رہے کہ معروف اداکارہ انمول بلوچ کے جَلد رشتہ ازدواج میں بندھنے کی افواہیں کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں،دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق انمول بلوچ کی شادی کی تقریبات کا آغازجلد ہوگا۔