میں اپنی بہن نور کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں:سارہ خان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ سارہ خان نے کہاہے کہ وہ اپنی بہن نور کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں۔
سارہ خان اور فلک شبیر نے نجی ٹی وی کے عید اسپیشل شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سارہ کی بہن نور کے ساتھ اپنے گہرے تعلق پر گفتگو کی۔
سارہ خان نے کہا کہ نور ہر جگہ ہمارے ساتھ جاتی ہیں، اگر وہ کسی پروجیکٹ پر کام نہ کر رہی ہوں تو ہمیشہ میرے ساتھ ہوتی ہیں، میں اپنی بہن نور کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں۔
سارہ خان نے کہا کہ میں نے اپنی شوٹنگ کے باعث الیانہ کو نور کے پاس چھوڑنے کا سوچا، میں نے کہا کہ الیانہ کا خیال رکھ لینا، تو اس نے کہا کہ ٹھیک ہے لیکن یا تو گود لینے کے کاغذات پر دستخط کرو یا مجھے شوٹ کی آدھی رقم دے دو، میں نہیں جانتی کہ نور کی شادی کے بعد میں کیا کروں گی، کیونکہ وہ میری سب سے بڑی سہارا ہے۔
اس موقع پر فلک شبیر نے بھی ہنستے ہوئے کہا کہ ہم نور کو کسی اسٹار کی طرح نہیں دیکھتے بلکہ ہم تو اسے نینی (nanny) سمجھتے ہیں کیونکہ ہم اس سے کافی کام لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ انمول بلوچ نے شادی کرلی؟ ندا یاسر نے نئی بحث چھیڑ دی
انہوں نے کہا کہ میری دُعا ہے اللّٰہ اسے ویسی ہی بیٹیاں عطاء کرے جیسی وہ خود ہے، اس کے پاس کئی رشتے آئے ہیں اور وہ ایک پرفیکشنسٹ اور بہترین گھریلو خاتون ہے جو واقعی ایک شہزادے کی حق دار ہے۔