پوری قوم آپ کی صحت کیلئے دعاگو ہے، وزیراعظم کا صدر مملکت کو فون

Apr 04, 2025 | 15:15:PM

 (24 نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف کا صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں ںے آصف زرداری کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

  شہباز شریف نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

 یہ بھی پڑھیں:شیر کو گھر کے کچن میں بیٹھا دیکھ کر فیملی کے ہوش اڑ گئے

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد  صحت یاب کرے، پوری قوم آپ کی صحت کے لیے دعاگو ہے۔

مزیدخبریں