رومانس اور ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم"عشقِ لاہور"کا ریکارڈ بزنس

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)ایکشن،رومانس اور ڈرامہ سے بھرپور پاکستانی فلم ''عشقِ لاہور'' نے عید الفطر کا فلمی دنگل اپنے نام کر لیا۔
عید الفطر پر ریلیز ہونے والی اس فلم نے عید کے تینوں روز شانداربزنس کیا اور شبستان سینما میں فلم کے بیشتر شوز ہاؤس فل رہے، فلمی حلقوں کے مطابق''عشقِ لاہور'' پاکستانی فلمی شائقین کی اولین پسند کے طور پر سامنے آئی اور فیملیز کی بڑی تعداد نے سینما گھر میں فلم سے لطف اٹھایا۔
ڈسٹری بیوشن کلب کی پیش کردہ فلم میں لالی وڈ کوئین صائمہ اورالتمش بٹ کی اداکاری کو خاص طور پر سراہا گیا ہے،فلم کی دیگرکاسٹ میں جاوید شیخ،شمعون عباسی اور قیصر پیا سمیت دیگر نامور فنکار شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان برطانیہ پہنچ گئے،کہاں کہاں پرفارم کریں گے؟
ٹریڈ حلقوں کے مطابق "عشقِ لاہور'' کے حوصلہ افزا ء بزنس نے لاہور کی فلمی صنعت کو تازہ آکسیجن فراہم کی ہے جس سے دیگر فلم سازوں کوبھی حوصلہ ملے گا،فلم کے شاندار بزنس کا سلسلہ آئندہ کئی ہفتوں تک کامیابی سے جاری رہے گا۔