اسرائیل پر مکمل اسلحہ پابندی لگائی جائے،یورپ خاموش تماشائی ہے،جوزیپے کونتے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) اٹلی کی اپوزیشن پارٹی کے رہنما جوزیپے کونتے نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اسرائیل پر مکمل اسلحہ پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ اسرائیلی حملے مسلسل صحت کی سہولیات اور گھروں کو نشانہ بنا رہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کی اپوزیشن پارٹی فائیو اسٹارموومنٹ کے لیڈرجوزیپے کونتے نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اسرائیل پر مکمل اسلحہ پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:24گھنٹوں میں100 سے زائد ہلاکتیں، دو ہفتوں میں300ے زیادہ بچے شہید ہوئے۔ کونتے نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی حملے مسلسل صحت کی سہولیات اور گھروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی اور یورپ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کی اس بربریت پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ جوزیپے کونتے نے یورپی پارلیمنٹ کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ صرف تشویش کا اظہار کرتی ہے، جو بالکل بے معنی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا اسرائیل پر مکمل اسلحہ کی پابندی عائد کی جائے اور حکومتی اہلکاروں اور ان کے حامیوں پر سخت معاشی و سفارتی پابندیاں لگائی جائیں۔
واضح رہے کہ اکتوبر2023سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک5 ہزار 500؍ سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
کونتے 2018 سے2021 تک اٹلی کے وزیراعظم رہے، اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کے شدید ناقد ہیں۔ دریں اثنا، شمالی اٹلی کے شہر میلان میں سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور غزہ میں فلسطینی صحافیوں کے قتل پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہیوسٹن میں منی لانڈرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، پاکستانیوں سمیت 45 افراد گرفتار