اکشے کمار کی برطانوی سامراج کے خلاف جنگ،فلم ’کیسری 2‘ کا ٹریلر جاری

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار، اننیا پانڈے اور آر مادھون کی اداکاری سے مزین فلم ’کیسری 2‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ہدایتکار وشال فوریا کی یہ فلم 18اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار ، اننیاپانڈے اور آر مادھون کی فلم ’کیسری 2‘ کا مداح بڑی بے صبری سے انتظار کررہےتھے جبکہ فلم کے ٹریلر کے جاری ہونے کےبعد ان کاتجسس مزید بڑھ گیا ہے۔ اس فلم میں ’’جلیاں والا باغ‘‘ سانحے کی منظرکشی کی گئی ہے۔فلم ’کیسری 2‘کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کمرۂ عدالت میں اکشے کمار، جنہوں نے فلم میں سی سنکرن نائر کا کردارادا کیا ہے جلیاں والا باغ قتل عام کے تعلق سے برطانوی حکومت کے خلاف لڑرہے ہیں۔ٹریلر میں برطانوی حکومت سےلڑنے کے نائر کے مقصد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ’’جلیاں والا باغ قتل عام‘‘ پیش آیا تھااور اس کے ہندوستان میں کیا اثرات مرتب ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں اکشے کمار آرمادھون قانونی لڑائی میں مدمقابل ہیں۔ علا وہ ازیں اس میں اننیاپانڈے کو بھی دکھایا گیا ہے جوبرطانیہ میں قانون کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔
AKSHAY KUMAR - R MADHAVAN - ANANYA PANDAY: `KESARI CHAPTER 2` TRAILER IS HERE… 18 APRIL RELEASE… A solid, fabulous trailer ????????????... A fight that shook the entire nation... #KesariChapter2Trailer is LIVE now.#KesariChapter2 stars #AkshayKumar, #RMadhavan and #AnanyaPanday.… pic.twitter.com/fV7J7nnjOq
— taran adarsh (@taran_adarsh) April 3, 2025
بالی ووڈ کی فلم’کیسری 2‘ پہلی فلم’کیسری‘کا سیکوئل ہے جو 2019میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں سرگڑھی کی لڑائی دکھائی گئی ہے۔اس فلم میں اکشے کمار کے مدمقابل پرینیتی چوپڑہ نے کلیدی کردارادا کیا تھا۔ ’کیسری 2‘ 18اپریل 2025 کو ریلیز ہوگی۔اکشے کمار نے ٹریلرلانچ کی تقریب میں ’کیسری فرینچائز‘کی تیسری فلم کی بھی تصدیق کی۔اکشے کمار نے بتایا کہ ’’کیسری فرینچائز کی تیسری فلم ہری سنگھ نالواکی زندگی پر مبنی ہوگی جو خالصہ فوج کے پہلے کمانڈر ان چیف تھے۔اکشے کمارنے ’کیسری ۴‘کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ میں لوگوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ’مجھے ’کیسری ۳‘ اور ’کیسری ۴‘ بھی بنانی ہے۔ اس کے کئی چیپٹرز ہیں جس پر ہم کئی فلمیں بناسکتے ہیں۔ میں ’کیسری ۳‘ اور ’کیسری ۴‘ بھی بنا رہاہوں۔ میں ان چیزوں پر فلمیں بنانا چاہتاہوں کیونکہ یہ چیزیں ہماری تاریخ کی کتابوں میں نہیں لکھی ہوئی ہیں۔ہماری تاریخ کی کتابیں برطانوی لوگوں کے مطابق لکھی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رومانس اور ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم"عشقِ لاہور"کا ریکارڈ بزنس