پتنگ کی ڈور نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی گردن کاٹ ڈالی، ہسپتال منتقل

Stay tuned with 24 News HD Android App

(سید تنویر نقوی)کھاریاں میں تھانہ ککرالی کے علاقہ موضع سدھ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی ، جس نوجوان کے ہاتھ اور گردن زخمی ہو گئے۔
ذرائع کےمطابق علاقے میں ڈور سے زخمی ہونیوالے تسنیم عباس نامی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔علاقے میں سرعام پتنگ بازی کرنا معمول بن گیا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس علاقہ میں پتنگ بازی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے احکامات پر عمل کروائیں تاکہ آئندہ کسی بھی مزید حادثے سے محفوظ رہا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں:شوارما کھانا مہنگا پڑگیا، 648 ہسپتال پہنچ گئے، ریستوران بند