پی ایس ایل کو فالو کرتا ہوں، مستقبل میں حصہ بننے پر خوشی ہو گی: ٹم ساؤتھی

Aug 04, 2024 | 00:53:AM
پی ایس ایل کو فالو کرتا ہوں، مستقبل میں حصہ بننے پر خوشی ہو گی: ٹم ساؤتھی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) زبردست ٹورنامنٹ ہے جسے میں فالو کرتا ہوں، مستقبل میں پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوشی ہو گی۔

برطانوی شہر برمنگھم میں نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکیوی فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے کہا کہ 2 سال قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا، بہت سے خوشگوار یادیں ہیں، ٹیسٹ سیریز کے دوران کراچی کے کھانوں اور میزبانی سے خوب لطف اندوز ہوئے، پاکستان میں فاسٹ باؤلرز کے لیے باؤلنگ کنڈیشنز خاصی سخت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے اہم تقرری کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

انہوں نے مزید کہا کہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں برمنگھم فینیکس کی نمائندگی پر خوشی ہے، ٹی 20 کی طرح دی ہنڈرڈ فارمیٹ بھی زیادہ باؤلرز فرینڈلی نہیں ہے، پی ایس ایل ایک بہت ہی زبردست لیگ ہے، میں پی ایس ایل کو فالو کرتا ہوں اور مستقبل میں اس لیگ کا حصہ بننے پر خوشی ہو گی۔