(ویب ڈیسک)امریکی خاتون نے اوبر ڈرائیور پر اچانک کالی مرچ کے اسپرے سے حملہ کرکے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں ایک خاتون مسافر کو اوبر ڈرائیور پر کالی مرچ کے سپرے سے حملہ کرتے دیکھا گیا،نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ خوفناک مناظر لیکسنگٹن ایونیو اور ایسٹ 65 ویں اسٹریٹ پر منگل کی رات 11:20 پر ریکارڈ کیے گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اوبر ڈرائیو جب فون پر کسی کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھا اسی لمحے مسافر خاتون اچانک جان بوجھ کی ڈرائیور کی آنکھوں میں سپرے سے حملہ کردیتی ہیں۔
اس لمحے ڈرائیور نے اپنی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی اور فوری طور پر گاڑی کا دروازہ کھول کر باہر کی جانب بھاگا، جبکہ خاتون کے ہمراہ موجود انکی سہیلی جو کہ اس لمحے سے خوفزدہ دکھائی دے رہی تھی اس سے رکنے کی التجا کرتے ہوئے کہا تم نے یہ کیا کیا؟
دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ، حکام کے مطابق حملے کے بعد ڈرائیور نے آنکھ میں تکلیف کی وجہ سے طبی امداد لینے سے انکار کر دیا جبکہ محترمہ گیلبیولٹ کو بدھ کی صبح تقریباً 12:45 بجے حراست میں لے لیا گیا اور ان پر تھرڈ ڈگری حملہ اور بدتمیزی کا الزام لگایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:نوجوان ہمارے روشن مستقبل اور خوش حالی کے ضامن ہیں:رانا مشہود
واضح رہے کہ بلا اشتعال حملے کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہیں اور پولیس تاحال اس واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
علاوہ زیں نیو یارک سٹی ٹیکسی اینڈ لیموزین کمیشن (TLC) نے بھی اوبر ڈرائیور پر کالی مرچ کے اسپرے کے حملے پر بڑے پیمانے پر غم و غصے کی بازگشت کرتے ہوئے محترمہ گیلبیولٹ کے اقدامات کی سخت مذمت کی۔
ایک بیان میں، TLC کمشنر ڈیوڈ ڈو نے کہاکہ 'ہمارے شہر کے ڈرائیورز کے خلاف تشدد، جو ضروری خدمات فراہم کرنے اور روزی کمانے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں، سراسر ناقابل قبول اور انتہائی پریشان کن ہے۔’