پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے خبروں کی تردید

Aug 04, 2024 | 17:19:PM
پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے خبروں کی تردید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی سی بی نے ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں کی تردید کر دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے نشر ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی، پی سی بی کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی بنائی گئی ہے  نہ کسی کرکٹر کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی تشکیل اور رپورٹ بنانے کا ٹاسک دینے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد اور حقائق سے منافی ہیں۔

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ کھلاڑیوں پر پابندی  لگانے  اور جرمانہ عائد کرنے کے سلسلے میں خبریں من گھڑت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان شاہینز نے این ٹی اسٹرائیک کے خلاف ون ڈے میچ جیت لیا

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ناقص کارگردگی دکھانے والی قومی کرکٹ ٹیم میں گروپنگ کے حوالے سے خبریں اس وقت سامنے آئیں جب وائٹ بال کرکٹ کوچ گیری کرسٹن نے بورڈ کو رپورٹ جمع کروائی اور ٹیم میں گروپ بندی کا ذکر کیا، ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ کے بعد قومی ٹیم کے مختلف کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دینے کی خبریں زور پکڑنے لگی تھیں۔