نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ14اگست سے آپریشنل کئے جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید)نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ 14اگست سے آپریشنل کئے جانے کا امکان ہے ،اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ ممکنہ طور پروزیر اعظم شہباز شریف کریں گے،کراچی سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بطور پہلی پرواز لینڈ کرے گی۔
ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ محتاط اندازے کے مطابق 54ارب 98کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر بس380سمیت دیگر بڑے طیارے بھی لینڈ کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اہم منصوبہ ہے ،چین کے اشتراک سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائرپورٹ تعمیر کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارش کے باعث دیوار کرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق