حکومت کا جشن آزادی کا دن بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ

Aug 04, 2024 | 18:30:PM

(اویس کیانی)وفاقی حکومت نے جشن آزادی پاکستان کا دن بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف نے 14 اگست کے پروگرام کی تیاریوں پر کمیٹی تشکیل دیدی۔

10 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے،کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور کوآرڈینیٹر رانا مشہود شامل ہیں،سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اطلاعات بھی کمیٹی میں شامل  ہیں،وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز بھی کمیٹی کا حصہ ہیں،جوائنٹ سیکرٹری میڈیا عبدالکبر اور ڈپٹی سیکرٹری پریس ملیحہ شاہد بھی کمیٹی میں شامل ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،کمیٹی 3 روز میں 14 اگست کے پروگرام،  وزیر اعظم کی تقریر اور پیغام پر کام اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کب سے آپریشنل کئے جانے کا امکان ،ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

مزیدخبریں