سابق نگران وفاقی وزیر محمدعلی معاون خصوصی برائے پاور تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) سابق نگران وفاقی وزیر محمدعلی وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے، وزیراعظم شہبازشریف نے محمد علی کو معاون خصوصی برائے پاور تعینات کردیا۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نئے معاون خصوصی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق معاون خصوصی محمد علی کاعہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا، بطورمعاون خصوصی محمد علی کی تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول 350روپے فی لٹر میں فروخت ہونے لگا
واضح رہے کہ محمد علی نگران دور میں وفاقی وزیر برائے پاور اور پیٹرولیم رہ چکے ہیں۔